صدارتی سیکرٹریٹ ، کیمپ آفس کشمیر ہاؤس اسلام آباد

اسلام آباد ( )صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کو یقینی بناتے ہوئے آزادریاست کی خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے وہ پُر ازم ہیں ان خیالات کا اظہار صدر آزادکشمیر نے چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر میاں وحیدالدین کی الوداعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو ان کے اعزاز میں ایوان صدر نے صدارتی بلاک کشمیرہاؤس اسلام آباد میں انعقاد کیا ۔ میاں وحید الدین نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ آزادکشمیر میں بحثیت چیف سیکرٹری اپنی خدمات سرانجام دینا اُن کے لئے بڑی عزت اور اعزاز کی بات تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی قیادت باصلاحیت اور Vision(ویژن) رکھنے والی ہے۔سامعین سے اپنے تجربات کے بارے میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر حکومت اور بیوروکریسی اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار ہے ۔ انہوں نے کہا آزادکشمیر میں جرائم کی کم شرح، خواندگی کا اعلی تناسب اس بات کا ثبوت ہے کہ آزادکشمیر میں بہترین گورننس موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنی سروس کے دوران انہیں گلگت بلتستان اور پاکستان کے تمام صوبوں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن آزادکشمیر میں اپنی خدمات سر انجام دیتے ہوئے انہیں اطمینان قلب اور سکون سے بہتر ماحول میں کام کرنے کا موقع ملا ۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے میاں وحید الدین کی پیش ورانہ صلاحیتوں ، قیادت ، ایمانداری اور خدمت کے جذبے کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ جانے والے چیف سیکرٹری بے پناہ تجربہ رکھتے تھے اور انہوں نے آزادکشمیر بہترین انتظامی سیٹ اپ کے کام کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری باقاعدہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریکے ساتھ تواتر کے ساتھ میٹنگ کرتے تھے اور ٹیلی کانفرنسوں کے ذریعے ڈویژنل اور ذیل سطح کے انتظامی مشینری سے بھی رابطہ رکھتے تھے ۔ اُن کا inputلے کر ضروری ہدایات جاری کرتے تھے جو کہ کام کرنے کا بہترین طریقہ تھا ۔ تمام انتظامی مشینری اُن کے ان اقدامات سے اپنے آپ کو جوابدہ سمجھتی تھی ۔ صدر آزادکشمیر تمام وسائل سے مالا مال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ابھی بھی بہت سے چینلجز کا سامنا ہے تعمیر و ترقی ، معاشی خوشحالی ، روزگار ، انصاف کی فراہمی م لاء اینڈ آرڈر اور تعلیم میدان میں ابھی بھی بہت سا سفر کرنا باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگ پرازم ہیں کہ وہ جلد از جلد خو د انحصاری حاصل کریں اور اس مقصد کے لئے صنعتی ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے ۔ ٹورازم کے شعبے کو مضبوط بناتے ہوئے روزگار کے وسائل پیدا کرنے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ترقی بھی اُن کا اہم حدف ہے ۔ٹورازم کو استحکام دینے کے لئے روڈ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانا ہو گا اور ہوٹلز اور موٹلز بنانے ہونگے
اس موقع پر آزادکشمیر میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری فلائٹ لیفٹنٹ ریٹائرڈ داؤد احمد اور نئے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان کو اپنے عہدوں پر چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ جانے والے چیف سیکرٹری کے جانشین حکومت اور بیوروکریسی کے درمیان اپنے تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے ریاست کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لئے کوئی دقیقیہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔ اس الوداعی عشائیے میں آزادکشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر، سابق وفاقی وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی ، آزادکشمیر کے ممبران اسمبلی مسز سحرش قمر، مسز نسیمہ وانی ، سابق چیف آف ائیر سٹاف سہیل امان ، نئے تعینات شدہ چیف سیکرٹری داؤد احمد ،نئے تعینات شدہ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر نعیم خان ، صدر آزادکشمیر کے مشیران سردار اعجاز یوسف، زاہد عزیز مغل ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فرحت علی میر ، محتسب آزادکشمیرظفر حسین مرزا ، آزادکشمیر کے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور آزادکشمیر کے سینئر بیوروکریٹس نے شرکت کی ۔

Download as PDF