Former President of Pakistan Tehreek-e-Insaf Women Wing and Federal Parliamentary Secretary for Health Dr. Noshin Hamid called on President Azad Kashmir Barrister Sultan Mehmood Chaudhry at Aiwan-e-Sadr Kashmir House Islamabad.

.

اسلام آباد( )31دسمبر 2021ء

صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میری اور میری حکومت کی خواہش ہے کہ تمام خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں اور اُن تمام خواتین کو جنہوں نے آزادکشمیر کے الیکشن مہم میں پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا انہیں حکومت میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔ اسی طرح اُن تمام کارکنوں جنہوں نے بڑھ چڑھ کر آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا اُن کو بھی حکومت کا حصہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی سابق صدرووفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت محترمہ ڈاکٹر نوشین حامد سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں صحت کارڈ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے آزادکشمیر کی عوام کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے لیکن اس میں ابھی بھی مزید ہسپتالوں کو شامل کروانے کی ضرورت ہے کیونکہ آزادکشمیر سے زیادہ تر لوگ پاکستان کے ہسپتالوں میں آتے ہیں اور ہیلتھ کارڈ کی فہرست میں بیشتر ہسپتالوں کا نام نہ ہونے کی وجہ سے صحت کی بہتر سہولیات سے مستفید نہیں ہو سکتے۔ لہذا اس سلسلے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی سابق صدرووفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت محترمہ ڈاکٹر نوشین حامدکا شکریہ ادا کیا کہ اگرچہ وہ پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر تھیں لیکن انہوں نے آزادکشمیر کے انتخابات میں ہر ضلع اورحلقے میں جا کر پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلائی۔

Download as PDF