Honorary Adviser to the President for the United Kingdom Barrister Karamat Hussain called on President Azad Kashmir Barrister Sultan Mehmood Chaudhry at Aiwan-e-Sadr Kashmir House Islamabad.

.

اسلام آباد( )یکم جنوری2022ء

صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نئے سال 2022کے آغاز پردنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے نام اپنے ایک پیغام میں اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیا سال انشاء اللہ کشمیر کی آزادی کا سال ثابت ہو گا اور اسی طرح اس سال میں آزادکشمیر میں خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور دنیا بھر میں دبے ہوئے لوگوں کی نجات کا سال ہو گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اپنے اعزازی مشیر برائے برطانیہ بیرسٹر کرامت حسین سے ملاقات کے موقع پر نئے سال کے آ غاز پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرون ملک آباد کشمیریوں کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اب مسئلہ کشمیر ایک اہم اور فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے لہذا ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم سب مل کرمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اُٹھانے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں۔ نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ اُن کی آزادی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری سیاہ رات کاجلد خاتمہ ہو گا اور مقبوضہ کشمیر انشا ء اللہ جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا۔
٭٭٭٭٭

Download as PDF