Malaysian Member of Parliament Datok Ustaz Haji Hassan-ud-Din bin Muhammad Younis and his wife Sharifa Maiza bint e Syed Abdul Qadir called on President of Azad Jammu and Kashmir Barrister Sultan Mehmood Chaudhry at Aiwan-e-Sadr Kashmir House Islamabad.

.

اسلام آباد( )13دسمبر2021ء

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملائشیاء کے ممبر پارلیمنٹ داتوک استاذ حاجی حسن الدین بن محمد یونس کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملائشیاء کے ممبر پارلیمنٹ داتوک استاذ حاجی حسن الدین بن محمد یونس کی اہلیہ شریفہ مائزہ بنت سید عبد القادر بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ملائشیاء نے ہمیشہ کشمیری عوام کی حمایت کی ہے۔ملائشیاء کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سمیت تمام سیاسی رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اُٹھایا ہے۔ملائشیاء کے ممبر پارلیمنٹ داتوک استاذ حاجی حسن الدین بن محمد یونس نے کہا کہ ہم اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اُٹھارہے ہیں۔ اس موقع پرملائشیاء کے ممبر پارلیمنٹ داتوک استاذ حاجی حسن الدین بن محمد یونس نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ملائشیاء کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست نے قبول کر لی۔ دورے کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

Download as PDF