Muzaffarabad: President AJ&K Barrister Sultan Mehmood Chaudhry is addressing a crowded press conference at Aiwan-e-Sadr Muzaffarabad.

.
مظفرآباد( ) 22جون 2022
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میرے برطانیہ، آئرلینڈ اور بیلجیئم کے دورے کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے مثبت نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ میرے دورے سے دنیا کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے متعلق اصل حقائق سے آگاہی ہوئی اور انٹرنیشنل کمیونٹی اب کشمیریوں کا موقف سننا چاہتی ہے۔ میں نے اپنے بیرون ملک دورہ میں جہاں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی پر بریفنگ دی، وہاں میں نے حریت رہنماء یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جھوٹے مقدمات میں عمر قیدر کی سزا کے حوالے سے بھی بات کی۔ اس سلسلے میں میں نے برطانیہ میں 9 بیرسٹرز پر مشتمل ایک ڈیفنس کمیٹی تشکیل دی جو برطانیہ میں سینئر قانوندانوں سے مشاورت کر کے انڈیا میں یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے قانونی مدد فراہم کرے گی۔ اسی طرح میں نے آئرلینڈ کا بھی خصوصی دورہ کیا کیونکہ بریکسٹ کے بعد برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو چکا ہے اور آئرلینڈ یورپی یونین کا اہم رکن ہے اور اس کی مسئلہ کشمیر سے بھی بڑی مماثلت ہے لہذا میں نے آئرلینڈ میں وہاں کے ممبران پارلیمنٹ، ممبران یورپی پارلیمنٹ، تھنک ٹینکس اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کر کے انہیں مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ جبکہ میرے دورے آئرلینڈ کے دوران میں نے آئرلینڈ کی سٹی کونسل کولانگفرڈ کا دورہ بھی کیا وہاں پر میں نے لارڈ میئر سے ملاقات کی اس موقع پر کولانگفرڈ سٹی کونسل کی عمارت پر آزاد کشمیر کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔ اسی طرح میں نے اپنے دورہ بیلجیئم میں یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیداران، ممبران یورپی پارلیمنٹ، یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی چیئرپرسن، یورپی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کی اور انہیں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی اور میں نے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین کشمیر پر اپنا نمائندہ مقرر کرے۔ جبکہ بعد ازاں میں نے اپنے دورہ برطانیہ میں برطانیہ کے نو منتخب کونسلرز کے اجلاس سے بھی خطاب کیا اور ان کی آل پارٹیز کشمیر کمیٹی تشکیل دی جو وہاں پر مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اجا گر کرے گی۔ اسی طرح میں نے برطانوی پارلیمنٹ میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا اس موقع پر برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے شرکت جہاں پر برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے مجھے یقین دلایا کہ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں حریت رہنماء یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم سے سوال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں ملکی، مقامی اور انٹرنیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صد ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی چغتائی، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر مال چوہدری محمد اخلاق بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے اپنا بیرون ممالک کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جب مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور کشمیری عوام بھارت کی ظلم و بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور بھارت 5اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر رہا ہے جس کے تحت وہ مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے اس سلسلے میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لیے 42 لاکھ غیر ریاستی ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں جبکہ اسی طرح 4ہزار سے زائد غیر ریاستی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں زمین الاٹ کی جا رہی ہے اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیاں تبدیل کر کے ایک ہندؤ وزیراعلیٰ لانے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے جبکہ حال ہی میں بھارتی عدالت نے حریت رہنماء یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ میں نے اپنے دورے کے دوران ملاقاتوں میں انٹر نیشنل کمیونٹی کو باور کروایا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ایک مشکل صورتحال ہے اور کشمیری عوام عالمی برادری سے امید لگائے بیٹھے ہیں کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریشہ دوانیوں میں انتہائی اضافہ ہو چکا ہے۔ لہذا انٹر نیشنل کمیونٹی کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
٭٭٭٭

Download as PDF
judi online idn poker slot gacor online terpercaya judi terpercaya indonesia situs slot gacor terbaik bandarq terpercaya judi bola resmi slot online terpercaya aduqq online situs slot 4d hoki deposit pulsa slot 4d hoki deposit pulsa terpercaya daftar bandar togel online terpercaya situs bandar togel online resmi terpercaya situs bandar togel online bet 100 perak situs bandar togel online terpercaya resmi 2022 daftar 10 bandar togel online terpercaya situs togel toto macau online terpercaya situs judi bandar togel online hadiah 4d 10 juta situs judi bandar togel online bet 100 perak bandar togel online situs bandar toto togel online macau terpercaya slot deposit dana bandar toto togel online totomacau slot online gacor deposit dana 5000 situs bandar togel online hadiah 4d 10 juta bet 100 perak 10 situs bandar togel online hadiah 4d 10 juta terpercaya situs bandar toto togel online hadiah 4d 10 juta terpercaya bandar togel online hadiah 4d 10 juta terpercaya situs bandar toto togel online macau hadiah 4d 10 juta situs bandar toto macau togel online bet 100 perak situs bandar togel online toto macau terpercaya situs bandar togel online toto macau terpercaya situs bandar togel online toto hk situs bandar togel online terpercaya situs bandar togel online toto macau situs bandar togel online terpercaya situs bandar toto togel online terpercaya situs slot online gacor deposit pulsa tanpa potongan situs bandar toto macau togel online terpercaya situs bandar togel toto online terpercaya terbesar resmi situs bandar togel online hadiah 4d 10 juta terpercaya bandar togel online hadiah 4d 10 juta terpercaya situs bandar toto togel online hadiah 4d 10 juta terpercaya situs bandar toto togel online hadiah 4d 10 juta terpercaya bandar togel online hadiah 4d 10 juta terpercaya daftar situs slot online gacor terpercaya slot88 link situs slot gacor terbaik terpercaya situs slot gacor gampang menang hari ini